لاہور_ منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’ڈان نیوز‘‘ کے مطابق لاہور کی خصوصی عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سلیمان شہباز کو 7 جنوری تک گرفتار نہ کرے، جب کہ سلیمان شہباز کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے، عبوری ضمانت کا فیصلہ ہونے تک سلیمان شہباز ہر تاریخ پر پیش ہوں گے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مفرو ملزم سلیمان شہباز چنیوٹ میں 200 کنال اراضی کا مالک ہے جب کہ ان کے 29 بینک اکاؤنٹس میں 37 ملین روپے سے زائد رقم بھی موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ 13 کمپنیوں میں 190 ملین شیئرز کا بھی مالک ہے۔


واضح رہے کہ خصوصی مرکزی عدالت نے 07 ​​ستمبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔