لاہور - نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہفتے کے روز پنجاب بھر میں کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا
کہ گرفتار ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث
تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد
ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان میں خالد محمود، محسن وقار، محمد عثمان، شیر محمد،
لقمان رفیق اور فاروق شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں
ہفتے متعدد شہروں میں 449 کومبنگ آپریشن کیے گئے جن میں 19633 مشتبہ افراد کو پکڑا
گیا اور ان میں سے 95 کو کسی بھی کالعدم تنظیم سے تعلق کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے ڈیرہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں ایک ملزم مارا گیا جب کہ آپریشن کے دوران دھماکے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
0 Comments