راولپنڈی - سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے پیغام میں لکھا شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیا تھا، گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں ، سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت زندہ ہے، فیصلہ 50، 50 ہے۔
کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنےپرمجبورنہیں کرسکتاشہبازشریف نےبھی بیان حلفی دیاتھاگورنرکانوٹیفکیشن آئین شکن وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتےہیں گورنرکانوٹیفکیشن معطل ہواہےمنسوخ نہیں نظریہ ضرورت زندہ ہے
فیصلہ50-50 ہےفضاں کےمجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہےسمجھ ہراک رازکومگرفریب کھائےجا حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے، حکومت کا ایجنڈا عمران کو نا اہل کروا کر الیکشن آگے لے جانا ہے، سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے، عوام جائے بھاڑ میں، اپنے کیسز ختم کرائیں گے، نیب اور ایف آئی اے کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے، انہیں ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔
0 Comments