لاہور میں مونس الٰہی اور ان کے دوستوں کے بعد کون ویگو ڈالا بھیج رہا ہے۔


مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک ویگو کار ہے اور وہ صرف ہمارے خلاف حرکت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ عوام کو بتانے کی کوشش بھی نہیں کر رہے کہ کیا ہو رہا ہے۔

تفصیلات


مونس الہی نے پہلی مرتبہ تاریخ میں ویگو ڈالے والوں کے خلاف ٹویٹ کی ہے اور ان کے خلاف وہ میدان میں آئے ہیں اگر آپ لوگوں کو یہ اندازہ نہیں ہو رہا کہ مونس آپ کے ساتھ گیم کر رہے ہیں یا سینسیر ہیں تو پھر آپ اس بے وقوفی میں بہہ جائیں گے سب سے پہلے دیکھیے مونس نے کہا کیا ہے مونس نے کہا جی میرے ایک دوست کو دو کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا ایف آئی اے والے کہتے ہیں قسمیں کھا رہے ہیں کہ ہم نے نہیں اٹھایا انہوں نے کہا کچھ دن کے بعد اچانک ایف آئی اے والوں کو پہنچا دیا جائے گا ان کو مجبور کیا جائے گا کہ پرچہ دو. آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا. اصل میں مونس الہی نے یہ ٹویٹ کر کے پیغام دیا ہے ویگو والوں کو کہ دیکھو آپ لوگ ہمیں مجبور کر رہے ہیں یہ سارے کام کر کے اور اس نے عوام کو بتایا کہ دیکھو یار میں کیا کر سکتا ہوں ہمیں تو یہ اس طرح دھمکا رہے ہیں ویگو والے اور کہہ رہے ہیں کہ آپ نے پی ڈی ایم کے ساتھ ملنا ہے تو ہم مجبور ہیں ہم کیا کریں لیکن میں پیغام دے رہا ہوں کہ ہم نے کسی صورت پی ڈی ایم والوں کے ساتھ نہیں ملنا مونس الہی صاحب سب سے پہلے تو آپ یہ بتائیے ذرا دل کھول کر آج بات ہوگی اور بڑے لیول پر کیا آپ ایک بات بتائیے وہ آپ کا دوست ہے کون سا اور اس کو کس جرم میں اٹھایا گیا ہے پنجاب کے اندر حکومت آپ کی ہے فواد چوہدری یہ بات کہہ رہے ہیں کہ  پرویز الہی کو بلایا گیا تھا عمران خان پر حملے کے بعد اور بلا کر کہا گیا تھا کہ اگر تم نے ایف آئی آر کاٹی تو تمہیں وہ کنسیکیوینسیس  برداشت کرنا پڑیں گے کہ تم سوچ بھی نہیں سکتے کنسیکیوینسیس کیا ہوتے ہیں جیل میں پھینک دیں گے کیسز کھل جائیں گے سکینڈل لے آئیں گے وہ جعلی اصلی آڈینس یہ وہ تو آپ سب سے پہلے تو اس بات کی تردید کریں یا تصدیق کریں کیونکہ فواد چوہدری نے کہا کہ ذاتی طور پر بات مجھے بتائی گئی تھی نمبر ٹو فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ مجھے یہ بات پرویز الہی نے بتائی ہے کہ ان کو ارڈر آیا ہے کہ آپ نے کسی صورت اسمبلی نہیں توڑنی۔ اور ایک بات اور ذہن میں رکھ لیجیے گا کہ انہوں نے کہا کہ جی ہمارے جو ایم پی ایز ہیں ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ آپ نے عدم اعتماد میں حصہ نہیں لینا مونس الہی صاحب اوپنلی کھل کر آپ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو یہ ساری چیزیں ہو رہی ہیں کہ نہیں ہو رہی اب آتے ہیں ذرا ویگو کی طرف اب آتے ہیں ذرا ویگو کی طرف پنجاب میں آپ کی حکومت ہے آپ کے باپ کی حکومت ہے یعنی آپ ہی کی حکومت ہے آپ ہی وزیر اعلی ہیں یعنی آپ کا باپ نہیں ہے کیونکہ وہ نام نہاد ہے آپ اصل میں پنجاب کو کنٹرول کریں. یہ ویگو ڈالے کو ذرا آپ ٹریس کرتے جائیں سیف سٹی کیمرہ سے کہاں سے کہاں سے کہاں سے کہاں سے آپ ٹریس کریں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ویگو ڈالا آیا کہاں سے تھا سارے لاہور میں سیف سٹی کیمرہز لگے ہوئے ہیں۔ آپ کو ایک منٹ میں پتا چل جائے گا کہ ویگو ڈالا آیا کہاں سے تھا اور اس کے بعد وہ آگے گیا کہاں پر ہے تو سارے وہ کیمرے اس کی فوٹیج نکال کر اسی طرح  ریلیز کر کے بتا دیں۔ آپ کو اس میں کون سی دو مشکلات آپ کو نظر آ رہی ہیں کہ آپ کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ جی ویگو آیا کہاں سے تھا اور گیا کہاں پر ہے نمبر ون یہ صورتحال یہ ایک چیز آپ ذہن میں رکھیے گا آپ جو بات کہہ رہے ہیں کہ آپ ویگو والوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ بھائی ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا تو اس کی ذرا تشریح کر دیں کون آپ کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے جانا ہے پی ڈی ایم کے ساتھ اور آپ نے عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنی ہے آپ ایک بات بتائیے آپ ذرا قوم کو آ کر بتا دیں پنجاب کے اندر آپ کی حکومت ہے آپ وزیر اعلی ہیں آپ کے فادر نام نہاد ہیں اگر آپ کے پاس ایم پی اے کی سیٹ ہوتی تو آپ آج ہوتے پنجاب کے وزیر اعلی آپ کے والد تھوڑی ہوتے تو آپ ذرا ایک بات بتائیے نا کہ دس سیٹوں سے وزیراعلی بننے والے کو اتنا ماسٹر مائنڈ دماغ اس کا ہو وہ قوم کو بتا نہیں سکتا کہ بھائی یہ ہو کیا رہا ہے اور ایک اور بات بتائیے کیا آپ کے والد بھی یہ بات کہہ سکتے ہیں جو آپ نے کہی ہے اوپنلی ہو کر کہیں کہ جی ویگو والوں کو اٹھایا جا رہا ہے فلانا کر رہا ہے یہ کر رہا ہے لیکن ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں جانا آپ تو باجوہ کا دفاع کرتے پھر رہے ہیں. آپ کا باپ وزیر اعلی, پنجاب چوہدری پرویز الہی ویسے تو آپ وزیراعلی ہیں. وہ کہتے پھرے ہیں کہ اب اگر عمران خان نے باجوہ کے خلاف یا ان کے خلاف کوئی بات کی تو ہم نے چپ نہیں بیٹھنا ہے شرم کریں باجوہ ان کا محسن ہے فلانا ہے انہوں نے ان کو انتخابات کے اندر سارا کروایا یہ کروایا تو آپ ایک بات بتائیے آپ بھی باجوہ کا دفاع کر رہے ہیں آپ کہاں پر سٹینڈ کرتے ہیں یہ ایسی صورتحال تو نہیں ہے کہ کسی نے آپ کے دوست کو کوئی ٹویٹ کرنے پر یا کوئی ایسا کام کرنے پر اٹھایا ہے تو آپ نے سیمپتی حاصل کرنے کے لیے ویگو ڈالنے کی ویڈیو ریلیز کروا دی ہے یہ کہہ کر کہ دیکھیں نہ ہم تو مجبور ہیں ہم تو عمران خان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ہمارے ساتھ تو دیکھیں نا انصافی ہو رہی ہے ہمیں تو خود ویگو ڈالنے والے پڑے ہوئے ہیں تو آپ ایک کام کیجئے وہ ذرا سیف سٹی کیمرا سے تھوڑا پیچھے جائیں حکومت پنجاب کی آپ کے پاس ہے ذرا پیچھے جائیں اور جا کر یہ بتائیں کہ وہ ویگو ڈالا چلا کہاں سے تھا اور آگے کہاں پر گئے پورے لاہور میں سیف سٹی کیمرہز لگے ہوئے ہیں یہ کہانی نہ قوم کو یہ ٹوپی نہ کروانا. ہاں یہ بات ذہن میں رکھیے گا. آپ ذرا ایک بات بتا دیں. ڈی پی او کہہ رہا تھا کہ ہم نے دس لوگوں کو فارغ کیا ہے. جنہوں نے وہ نوید کی ویڈیو لیک کی تھی. اور ڈی پی او کے موبائل سے ویڈیو بنتی ہے. آپ ایک بات بتائیے جب ڈی پی او نے یہ بات کہی کہ وزیراعلی پنجاب نے اس پر ایکشن لیا اور سارا کچھ ہوا. اب تو پتہ چل گیا نا یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے. کہ وہ ڈی پی او نے سارا کام کیا ہے تو آپ نے اس کو ہٹا دیا ڈی پی او کو یا آپ نے کہہ دیا ہے کہ پتہ چلا لیا ہے کہ ڈی پی او نے اصل میں کہاں پر جا کر یہ معاملہ کیا تھا? یعنی اس نے ویڈیو بنا کر کس کو ریلیز کی کہ آگے وقار ستی غریدہ فاروق کی, حامد میر یہ سارے جتنے لوگ ہیں مرتضیٰ سلنگی سے میں سب کو ویڈیو پہنچ گئی تو سارے ایک ایک منٹ کے فرق سے پوسٹ کرتے رہے۔ آپ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی رپورٹ کر کے عوام کو بتائی ہے؟ نہیں بتائی آپ ایک بات بتائیں کسی نے آپ کو منع کیا تھا؟ جو فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ آپ نے ایف آئی آر نہیں کاٹی او بھائی چھوڑ دیں یہ ڈرامے آپ اتنے مخلص ہوتے نا عمران خان کے ساتھ تو دس سیٹوں کے ساتھ آپ وزیراعلی نہ بناتے اپنا اب عمران خان کو کہتے ہیں تمہارا پہلے حق ہے جاؤ وزیراعلی بنو تم بنو گے ہم دس سیٹوں کے ساتھ نہیں جو بندہ دس سیٹوں کے ساتھ اپنا وزیر اعلی بنا لیتا ہے آپ اس پر قوم کو کہہ رہے ہیں کہ جی ہم مجبور ہیں ہمیں بتائیں ہمیں تو ویگو والے اٹھا رہے ہیں. او بھائی دس سیٹوں کے ساتھ یہ جو آپ کام کر رہے ہیں. یہ آپ قوم کو رنگ بازیاں کروانا چھوڑ دیں. آپ ایک بات بتائیے گا. کہ پنجاب کے اندر آپ کے لوگوں کو کون کہہ رہا ہے یہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو کون کہہ رہا ہے کہ آپ نے ووٹ نہیں ڈالنا اور اگر یہ بات صحیح ہے تو حکومت آپ کی ہے تحقیق کر کے آپ بتا کیوں نہیں رہے یا کھل کر کہہ دیں کہ حکومت ضرور ہماری ہے لیکن حکم کسی اور کا چل رہا ہے یہ جو آپ وکٹ کے دونوں جانب باپ ادھر ہے بیٹا عمران خان سے جا کر مل لیتا ہے اور فلانا کر لیتا ہے یہ کہانیاں چھوڑ دیں اب یہ قوم کو ٹوپیاں نہ کروائیں کہ جی ہم ادھر ہیں تو ہم ادھر بھی ہیں ہم ادھر بھی ہیں تو ہم ادھر بھی ہیں تمہیں صرف ڈر یہ ہے کہ جب تم کھڑے ہو گئے عمران خان کے خلاف تو تمہیں کوئی دو ہزار ووٹ بھی نہیں دے گا. یہ بات تمہیں اچھی طرح پتہ ہے کہ ہواؤں کا رخ عمران خان کی جانب ہے عوام اس کے ساتھ ہے. تو بھائی پھر کھل کر آؤ عمران خان نے اس دن یہ بات   کی ہے تو آپ بھی بتاؤ نا کہ بھائی ہم مجبور ہیں ہم کیا کریں وہ پولیس مان نہیں رہی ہمارا حکم نہیں لے رہی ہے فلانا نہیں کر رہی تو آپ بھی کھل کر پھر میدان میں ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اپنے والد کا موقف تو ذرا کلیئر کروائیں آپ ویگوں والوں کے خلاف ٹریٹ کرتے ہیں اور آپ کے والد کچھ اور کہہ رہے ہیں او بھائی یہ بات قوم کو اب نہ بتائیں یہ ٹوپیاں کرانا یہ پیچھے سے آگے سے آنا یہ کیسے آنا مونس الہی صاحب آپ صرف اس کا نام بتا دیں جس نے آپ کو عمران خان کی حکومت میں وزیر بنایا تھا اور اس کا بھی نام بتا دیں کہ جس طرح وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو سپیکر بنایا تھا اور پھر اس رات کی کہانی بھی بتا دیں کہ جب آپ دعائے خیر کر کے چلے گئے تھے۔ اور آپ نے پی ڈی ایم کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی تھی پھر اچانک آپ عمران خان کی جانب آئے۔ یہ قوم کو اس طرح کام کرنے چھوڑ دیں بھائی یہ نوے کی دہائی کا دور نہیں ہے لوگوں کو سب پتا ہے کہ آپ کیوں کر رہے ہیں اور کون کروا رہا ہے کیا صورتحال ہے کھل کر اگر آپ کو لگتا ہے آپ عمران خان کے ساتھ ہیں تو کھل کر ایک کام کریں کہ پارٹی ق لیگ کی چوہدری  شجاعت کے پاس ہے ٹھیک ہے تو مستقبل میں انہی کا حکم چلے گا ٹکٹ انہوں نے لینی ہے تو ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ایسے کر کے اگر آپ سیٹیں لے لیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ چوہدری شجاعت کی قیادت نے عمران خان آپ کو سیٹیں دے گا تو آپ ایک کام کیجیے کسی ضمنی انتخابات میں آپ کھڑے ہو جائیں عمران خان کے عام سے بندے کے خلاف اگر آپ دس ہزار ووٹ لے گئے تو آپ تیس سیٹیں ڈیزرو کرتے ہیں. اگر آپ دس ہزار ووٹ بھی لے گئے. اسی نوے ہزار ووٹ کے مقابلے میں. تو پھر آپ ڈیزرو کرتے ہیں. لوگ آپ کو جانتے ہی نہیں ہیں. آپ کی سیاست جو بچے ہوئے ہیں عمران خان کی وجہ سے بچی ہے ..